سکھر:تنظیم فکر و نظر کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں یوم باب السلام کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 26 مئی 2018 21:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) تنظیم فکر و نظر کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں یوم باب السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں تحریک پاکستان کے مخلص کارکن صابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کے پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ، محمد بن قاسم کی اس خطہ میں آمد قیام پاکستان کی نشت اول ثابت ہوئی نسل نوکو اسلاف کے شاندار کارناموں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے آج دس رمضان المبارک کو سندھ کی دھرتی پر(یوم باب السلام ) کانفرنس کا انعقاد خوشآئند اور اپنے شاندار ماضی کو یاد رکھنے کا بہترین زریعہ ہی کانفرنس میں سیکریٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید پروفیسر اصغر مجاہد سمیت اہل علم،دانش ، علماء و فضلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ نئی نسلوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرانا ہے کیونکہ انہوں نے ہی کل کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے ہمیں نسل کو اسلاف کے شاندار کارناموں اور اپنے درخشاں ماضی سے آگاہ کرنا چاہئے اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں محمد بن قاسم کی شخصیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف سیمنار اور پروگرام منعقد کئے جائیں ۔

#