روہڑی: پلا ٹ کے تنازعہ پر جھگڑا لاٹھیاں لگنے سے ایک ہلاک ۴ افراد زخمی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے مقدمہ درج دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 26 مئی 2018 21:59

سکھر/ روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) روہڑی کے قریب کندھرا میں جکھڑو برادری میں پلا ٹ کے تنازعہ پر جھگڑا لاٹھیاں لگنے سے ایک ہلاک ۴ افراد زخمی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے مقدمہ درج دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق روہڑی کے نواحی علاقے کندھرا تھانے کی حدود کے گاؤں جامانی میں جگھڑو برادری کے دو گرہوں میں پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال ہوا جسکے نتیجے میں روزے دار 65 سالہ مہیر علی جگھڑو ہلاک اختر ،ارباب ،گل حسن ،خادم شدید زخمی ہوگئے اطلاع پر کندھرا پولیس نے پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال روہڑی پہنچایا لاش پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا دوسری جانب دو گرپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا پولیس نے پہنچ کر علاقے کا کنٹرول سنبھال کر کشیدگی کو بڑھنے سے روکا پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان گرفتار کرلیا ۔

#