پاکستان تحریک انصاف یوسی 9نیو گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب ، یتیم ، مسکین اور ضرورت مند لوگوں کیلئے فری راشن تقسیم

ہفتہ مئی 21:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف یوسی 9نیو گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب ، یتیم ، مسکین اور ضرورت مند لوگوں کیلئے فری راشن تقسیم تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید عبد الرب ہاشمی ، زیشان بندھانی و دیگر نے شرکت کی اور سیکڑوں مستحقین میں امدادی راشن تقیسم کیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنے سے دل کو قلبی سکوں ملتا ہے ہم سب کو چاہئے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے غریب بہن بھائیوں کو یاد رکھیں ۔ #