Live Updates

تھرپارکر میں حکومت کی جانب سے گندم کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی جارہی ہے،حلیم عادل شیخ

ہفتہ 26 مئی 2018 22:01

تھرپارکر میں حکومت کی جانب سے گندم کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر خرد برد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھرپارکر میں حکومت کی جانب سے گندم کی تقسیم میں بڑے پئمانے پر خرد برد کی جارہی ہے، مستحقین کو ملنے کے بجائے پ پ والے اپنے لوگوں اور ورکروں میں گندم تقسیم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا تھرپارکر میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے حکومت خالی دعوے کرنے میں مصروف ہے جبکہ عملے طور پر کوئی بھی کام نہیں کیا جارہا ہے ، سخت گرمی کی وجہ سے تھرپارکر میں کوئی بڑ المیہ جنم لے سکتا ہے، انہوں نے کہا سندھ حکومت جانے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں پ پ کے زراء ، ایم این اے ، ایم پی اے حکومتی خزانے سے پرانی تاریخوں میں اسکیمیں منظور کروا کر اپنے کارکنوں میں طعائف تقسم کر رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نوٹس لے اور کارروائی کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا سخت گرمی کی وجہ سے معاملات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی پانی کی شدید قلت کی وجہ سے سندھ کی زراعت تباہ ہوچکی ہے ۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات