ایس پی سٹی کی زیرصدارت آبپارہ سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کا اجلاس منعقد

ہفتہ 26 مئی 2018 22:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس پی سٹی احمد اقبال کی زیرصدارت آبپارہ سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں زیرتفتیش مقدمات کی کیس فائلز کو چیک کیا گیا اور ان مقدمات کی جلد از جلد تکمیل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں، پراپرٹی کیسز کے متعلقہ تفتیشی افسران کو ہدایات دی گئیں کہ چالان شدہ اور سابقہ ریکارڈیافتگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان مقدمات کو ٹریس کیا جائے۔

ایس پی سٹی نے کہا کہ زیرتفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں. تمام پنڈنگ ریفرنسز کو 15جون تک کلئیر کرکے 28جون تک رپورٹ جمع کروائی جائی. میٹنگ کے دوران تمام افسران کو اسلحہ آرڈینینس,نارکوٹکس,ویگرینسی ایکٹ,شاپس اینڈ سکیورٹی ایکٹ اور55/110کے متعلق خصوصی ٹاسک بھی سونپے گئے اور ہدایت ہوئی کہ اگلی میٹنگ میں ان کو مکمل کرکے رپورٹ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :