اٹک میں دریائے سندھ کے مقام پر ایک اور نوجوان دریا کی نظر ہوگیا

ہفتہ 26 مئی 2018 22:07

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) اٹک میں دریائے سندھ کے مقام پر ایک اور نوجوان دریا کی نظر ہوگیا‘ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی تحصیل حضرو کے مختلف علاقوں میں دریائوں میں نہانے کا سلسلہ عروج کو پہنچ گیا‘ ان دس دنوں کے دوران چار نوجوان پانی کی نظر ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کامرہ کلاں کے 28سالہ عثمان جو دریائے سندھ کے مقام پر نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا‘گزشتہ روز دسویں روزے کے دوران دو نوجوان خورہ خیل ایک نرتوپہ اور ایک کامرہ کا نوجوان دریا ئے سندھ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے دفعہ 144کے نفاذ کو بھی حوا میں اڑا دیا ۔

متعلقہ عنوان :