بلاول بھٹو زرداری کا نوابشاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ مئی 22:09

بلاول بھٹو زرداری کا نوابشاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز نوابشاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقیں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نوابشاہ - کنب روڈ پر حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔