کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، ای کامرس فراڈ پکڑ لیا

برآمد کیے جانے والے سامان کی قیمت 33 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ اس میں 28 لاکھ روپے سے زیادہ کی ٹیکس چوری کی گئی ، کسٹم حکام

ہفتہ 26 مئی 2018 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلا ای کامرس فراڈ پکڑ لیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق نجی کمپنی نے اخبارات اور میگزین کے نام پر کاسمیٹکس، الیکٹرونکس اور دیگر سامان منگایا تاہم بروقت اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے اس فراڈ کو پکڑ لیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق برآمد کیے جانے والے سامان کی قیمت 33 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ اس میں 28 لاکھ روپے سے زیادہ کی ٹیکس چوری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے انکشاف کیا کہ کارروائی کی دوران نجی کمپنی کے مالک نجیب مارکتیا اور کلیرنگ انچارج رفیق صدیقی کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش کے دوران بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔ملزمان کے انکشافات کی روشنی میں کمپنی مینجر وسیم احمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے پہلے کی 25 شپمنٹس سمیت دیگر ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے۔کسٹم حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں اب تک 50 ملین روپے سے زائد کا فراڈ کرچکی ہے اور اس سے قبل مختلف قسم کا سامان غلط ڈیکلریشن کے ذریعے بیرون ملک سے منگواتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :