تحریک لبیک کے تحت میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں نماز استسقاء کی ادائیگی

ْامامت مفتی مبارک علی عباسی اور دعا علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی نے کی ہزاروں لوگوں کی شرکت

ہفتہ 26 مئی 2018 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے باران رحمت کیلئے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ ایم اے جناح روڈ ہفتہ کو بعد نماز ظہر نماز استسقاء ادا کی گی،نماز استسقاء کی امامت ٹی ایل پی کراچی ضلع کورنگی کے امیر مفتی مبارک علی عباسی نے کی،جبکہ اجتماعی دعا نیو میمن مسجد کے خطیب وامام علام محمد اکرام المصطفیٰ اعظمی نے کی،اس موقع پر مفتی مبارک علی عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناپ تول میں کمی،امانت میں خیانت،ظلم اور ناانصافی جیسے گناہوں کے باعث قحط سالی جیسے عذاب کا قوم کوسامنا کرنا پڑتا ہے،اجتماعی عذاب سے نجات کیلئے پہلے برہنہ سر اور الٹے ہاتھوں کے ساتھ گریہ وزاری اور آہوں سیکوں کے ساتھ توبہ استغفار کی گی،نماز استسقاء میں ہزاروں لوگو شریک تھے،جبکہ ٹی ایل پی کراچی کے ترجمان محمد علی رضوی ودیگر عہدے داران بھی موجود تھے،اس موقع پر علامہ محمد اکرام المصطفیٰ اعظمی نے نہایت رقت انگیز انداز میں باران رحمت اور خشک سالی کے خاتمے کے علاوہ پاکستان کی سالمیت اور امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی درازی عمر کیلئے بھی دعا کی گی او ر گناہوں سے توبہ کے علاوہ آئندہ گناہوں سے بچنے اور ایمان کی سلامتی اور حفاظت کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی،۔