Live Updates

کراچی میں ایک بار پھر دہشت کی سیاست، پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ پر موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کر دیا

ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پی ٹی آئی کے پینافلیکس اوربینرزپھاڑدیے،کارکنوں کی پٹائی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 26 مئی 2018 21:12

کراچی میں ایک بار پھر دہشت کی سیاست، پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ پر موٹر سائیکل ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26مئی 2016) :کراچی میں ایک بار پھر دہشت کی سیاست، پاکستان تحریک انصاف کی جلسہ گاہ پر موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کر دیا۔ ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پی ٹی آئی کے پینافلیکس اوربینرزپھاڑدیے،کارکنوں کی پٹائی بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب ہے۔جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے سیاسی ماحول میں درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے اور سیاسی گرما گرمی اپنے عروج پر پہنچتی جا رہی ہے۔

سیاست دان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھا رہے ہیں جس کا ردعمل بعض اوقات شدید بھی ہو سکتا ہے۔ایسے ہی ایک عرصے سے پر امن کراچی میں ایک بار پھر دہشت کی سیاست نے ڈیرے ڈال دئیے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی جلسہ گاہ پر موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کل آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کی تیاریاں زور و ور سے جاری ہیں۔

کارکنوں کی جانب سے جلسہ گاہ کو آراستہ کیا گیا ہے کیمپ اور کرسیاں لگائی جارہی ہیں۔تاہم ایسے ہی میں گزتہ رات ایک نا خوشگوار واقعہ کو دیکنھے کو ملا۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا تھا کہ وہ معمول کی مصروفیات میں تھے اور کل کے جلسے کو لے کر پر جو تھے اور جلسے کی تیاریاں کر رہے تھے کہ رات گئے کچھ نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے جلسہ گاہ پر حملہ کردیا۔
ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پی ٹی آئی کے پینافلیکس اوربینرزپھاڑدیے،کارکنوں کی پٹائی بھی کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات