عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کو بروقت سینسر کے لیے پیش کردیا جائے، خالد بن شاہین

ہفتہ 26 مئی 2018 22:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) چیئر مین فلم سینسر بورڈسندھ خالد بن شاہین نے عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے پروڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فلمیں بروقت سینسر کے لیے پیش کردیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے خاص طور پر عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کے پروڈیوسرزسے کہا ہے کہ وہ اپنی فلمیں جلد از جلد سینسر زپری ویو کے لیے پیش کردیں کیونکہ عموماً رمضان کے آخری عشرے میں فلموں کا رش بڑھ جاتا ہے جس سے بورڈ ممبران بھی کام کے دباؤ میں آجاتے ہیں اوران کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی چیئر مین شپ کے دور میں سنیما ٹریڈ اور فلم انڈسٹری کے لیے بہتر خدمات سر انجام دے سکوں اور فلم میکرز کو سینسر شپ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیئر مین فلم سینسرز بورڈسندھ خالد بن شاہین نے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی تمام فلموں کی کامیابی کے حوالے سے ان کے میکرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :