کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،13ملزمان گرفتا ر ،اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 26 مئی 2018 22:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین موٹرسائیکل لفٹر سمیت 13 ملزمان گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زمان ٹاون پولیس نے دوران گشت کارروائی کرکے دو ملزمان عبیدالرحمان عرف بڑا عبید اور زبیر عرف چشمہ گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان پولیس نے تحویل میں لے لیا منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین موٹرسائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا ملزمان کی شناخت محمد وارث، محمد علی اور محمد ادریس کی ناموں سے ہوئی جنکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور 12 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چھین کر اور چوری کرکے الطاف نگر پہنچاتے تھے اور الطاف نگر کے ایک مکان میں چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس کھول کر شہر کی مختلف مارکیٹوں میں فروخت کرتے تھے تینوں ملزمان کو خفیہ اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، ادہر شریف آباد پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل محمد نعمان کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا، جبکہ قائد آباد پولیس نے منشیات فروش عامر رضا عرف باگو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلو منشیات اور رقم برآمد کرلی، کلری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروش مزمل کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، سرجانی ٹاون خدا کی بستی میں پولیس نے کارروائی پانچ رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے اسلحہ اورمسروقہ سامان ملا جو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :