3سال میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے خسارے میں 96کروڑ روپے کا اضافہ،

سیلز75ارب روپے سے کم ہو کر 56ارب روپے رہ گئیں،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آڈٹ رپورٹ 2014-15کی تفصیلات جاری کر دی

ہفتہ 26 مئی 2018 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آڈٹ رپورٹ 2014-15کی تفصیلات جاری کر دیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 3سال میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے خسارے میں 96کروڑ روپے کا اضافہ ہوا،یوٹیلٹی سٹورز کی سیلز75ارب روپے سے کم ہو کر 56ارب روپے رہ گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو موجودہ حکومت میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی کارکردگی مسلسل خراب ہونے پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے آڈٹ رپورٹ 2014-15کی تفصیلات جاری کر دیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 3سال میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے خسارے میں 96کروڑ روپے کا اضافہ ہوا،2012میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا خسارہ 61کروڑ روپے تھا، 2015میں کارپوریشن کا خسارہ ایک ارب 57کروڑ روپے تک جا پہنچا اور یوٹیلٹی سٹورز کی سیلز 75ارب روپے سے کم ہو کر 56ارب روپے رہ گئیں، سامان کی خریداری میں بے ضابطگیاں اور 20کروڑ روپے کا نقصان ہوا، سیلز ٹیکس غیر رجسٹرڈ کمپنیوں سے سامان کی خریداری میں 17کروڑ کا نقصان ہوا، ٹی بی کنٹرول پروگرام کو غذا کے پیکٹ دینے میں 10کروڑ کا نقصان ہوا، یوٹیلٹی سٹورز اپنی کارپوریشن کے 68کروڑ کے نادہندہ ہیں، یوٹیلٹی سٹورز میں سامان کا ریکارڈ نہ ملنے پر دس کروڑ کا نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :