چینی صدر شی جن پنگ کا " بگ ڈیٹا " کے حوالے سے عالمی تعاون کے فروغ پر زور

چین بگ ڈیٹا کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتا ہے سب کے لیے جدید ، مربوط ، گرین اور کھلی ترقی کے وژن کے تحت چین ایک قومی بگ ڈیٹا حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،چینی صدر شی جن پنگ کا ،" انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو کے نام تہنیتی پیغام

ہفتہ 26 مئی 2018 22:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے " بگ ڈیٹا " کے حوالے سے عالمی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین بگ ڈیٹا کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتا ہے سب کے لیے جدید ، مربوط ، گرین اور کھلی ترقی کے وژن کے تحت چین ایک قومی بگ ڈیٹا حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے " بگ ڈیٹا " صنعت کی ترقی کے حوالے سے عالمی سطح پر تبادلے اور تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

شی نے چین کے صوبہ گوئی چو کے شہر گوئی یانگ میں شروع ہونے والی " انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2018 " کے نام ایک تہنیتی خط میں مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ ، بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت جیسی نیو جنریشن انفارمیشن ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی نے سماجی و اقتصادی ترقی ، ریاستی نظم و نسق ، سماجی انتظام اور تمام ممالک کے عوام کی زندگیوں پر نمایاں اور دور رس اثرات مرتب کیے ہیں۔

(جاری ہے)

شی نے کہا کہ ممالک بگ ڈیٹا کے شعبے میں پائے جانے والے مواقعوں سے مستفید ہونے کے لیے روابط و تعاون کو فروغ دیں ، مذکورہ شعبے کی صحتمندانہ ترقی کو فروغ دیں اور ڈیٹا سیکیورٹی اور سائبر اسپیس انتظام جیسے چیلنجز سے نمٹیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین بگ ڈیٹا کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتا ہے سب کے لیے جدید ، مربوط ، گرین اور کھلی ترقی کے وژن کے تحت چین ایک قومی بگ ڈیٹا حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

مذکورہ حکمت عملی کے تحت سائبر اسپیس کے شعبے میں چین کی مضبوطی ، ڈیجیٹل چائنا اور سمارٹ معاشرے کی حوصلہ افزائی جیسے امور شامل ہیں جن کے ذریعے ملکی معیشت کو تیز رفتار ترقی سے اعلی معیاری ترقی میں تبدیل کیا جائے گا۔چینی صدر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایکسپو کے شرکا بگ ڈیٹا کے شعبے کے فروغ کے لیے دانشمندانہ تبادلہ خیال کر سکیں گے جس سے تمام لوگ مستفید ہو سکیں گے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے قیام میں مدد مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :