چین ایک عظیم طاقت ہونے کے باوجود قیام امن کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے،

اس نے سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن کی حیثیت سے دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں کے لیے ایک مثال قائم کی، اقوام متحدہ

ہفتہ 26 مئی 2018 22:28

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) اقوام متحدہ نے قیام امن میں چین کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایک عظیم طاقت ہونے کے باوجود قیام امن کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے، چین نے سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن کی حیثیت سے دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ میں قیام امن کے حوالے سے امور کے ترجمان نک برین بیک نے ایک انٹرویو میں عالمی ادارے کے قیام امن سے متعلق امور میں چین کے کردار کو بھر پور سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ چین کی انتہائی شکر گزار ہے۔

انہوں نے چین کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران قیام امن کی کوششوں میں چین کی شمولیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جو دیگر دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ چین ایک عظیم طاقت ہونے کے باوجود قیام امن کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نے سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن کی حیثیت سے دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے کیونکہ سلامتی کونسل کے کئی اراکین کی جانب سے عالمی ادارے کو امن دستے فراہم نہیں کیے جاتے ہیں۔ برن بیک نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے امن دستوں میں ہمیشہ تربیت یافتہ اور متحرک اہلکار بھیجے جاتے ہیں جن پر انحصار کرتے ہوئے پیچیدہ امور سرانجام دیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :