آزادکشمیر حکومت کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں‘ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اس مشن میں ضرورکامیاب ہونگے، آزادکشمیر کے وسائل کااستعمال آزادکشمیر پرہی ہونا چاہئے

مسلم لیگ (ن) حلقہ چھ مظفرآباد کے نوجوان سرگرم رہنما چوہدری ارشد قیوم کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ مئی 22:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ چھ مظفرآباد کے نوجوان سرگرم رہنما چوہدری ارشد قیوم نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اس مشن میں ضرورکامیاب ہونگے، آزادکشمیر کے وسائل کااستعمال آزادکشمیر پرہی ہونا چاہئے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ آزادکشمیر میں لیگی حکومت درست سمت میں چل رہی ہے، ترقیاتی منصوبہ جات کی تعمیروتکمیل سے عوامی مسائل حل ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حلقہ چھ میں ایم۔

(جاری ہے)

ایل۔اے ڈاکٹرمصطفیٰ بشیر کی دوسالہ کارکردگی مثالی ہے، عوام کے مسائل گراس روٹ لیول پرحل کیے جارہے ہیں، ڈاکٹر مصطفٰی بشیر کی دانشمندانہ پالیسیوں سے ن لیگ لیپہ ویلی میں مزید مضبوط ہورہی ہے، ہم ڈاکٹر مصطفٰی بشیر کی کارکردگی پرمکمل اظہاراعتماد کرتے ہیں۔