رونالڈینیو رواں برس اگست میں دونوں منگیتروںسے شادی کریں گے

رونالڈینیو کی بہن2 شادیوں کے خلاف ،شادی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ہفتہ 26 مئی 2018 22:37

رونالڈینیو رواں برس اگست میں دونوں منگیتروںسے شادی کریں گے
ریو ڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) برازیلی سابق سٹار فٹبالر رونالڈینیو رواں برس اگست میںدونوں منگیتروں پریسلا کولہو اور بیٹرِز سوزا سے شادی کریں گے،رونالڈینیو کی بہن2 شادیوں کے خلاف ہے اس لئے وہ شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈنہو رواں برس اگست میں اپنی دونوں منگیتروں پریسلا کولہو اور بیٹرِز سوزا سے شادی کریں گے۔فٹبالر نے ان دونوں کے ساتھ ایک ہی دن اور ایک ساتھ منگنی بھی کی تھی۔شادی ریوڈی جینرو کے سانٹا مونیکا کونڈومینیم میں ایک نجی تقریب میں ہوگی تاہم رپورٹ کے مطابق رونالڈینیو کی بہن ان کی 2 شادیوں کے خلاف ہے اور انہوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :