وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان کاچیئرمین لا ڈیپارٹمنٹ کوٹلی یونیورسٹی سردار وقار خان کے والد کی وفات پراظہار تعزیت

ہفتہ مئی 22:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان ، وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ راجہ نصیر احمد خان اور وزیر مال و بہبود آبادی سردار فاروق سکندر خان نے چیئرمین لا ڈیپارٹمنٹ کوٹلی یونیورسٹی سردار وقار خان کے والد سابق ممبر اسمبلی و سابق ممبر کشمیر کونسل سردار عارف خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے بڑے بھائی سید ظہیر گردیزی کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعا مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :