فاریسٹ رینج آفیسر چکار ذوالفقار منہاس پر ٹمبر مافیا کے سرکردہ ڈان کا حملہ‘، لکڑی سے بھری گاڑی اوپر چڑھانے کی کوشش

تھانہ چکار کودی گئی درخواست کے باوجود ملزمان کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

ہفتہ مئی 22:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) فاریسٹ رینج آفیسر چکار ذوالفقار منہاس پر ٹمبر مافیا کے سرکردہ ڈان کاشدید حملہ ، لکڑی سے بھری گاڑی اوپر چڑھانے کی کوشش ، تھانہ چکار کودی گئی درخواست کے باوجود ملزمان کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی ، واقع پر رینج آفیسر ایسوسی ایشن سراپااحتجاج ، وزارت جنگلا ت سے نوٹس لینے کامطالبہ ، رینج آفیسر ایسوسی ایشن ذوالفقارمنہاس نے سنگین واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نون بنگلہ کے مقام پر معاملہ اسوقت پیش آیاکہ جب مخبر کی اطلاع کی پر غیر قانونی طور پر نکاسی کیئے گئے لکڑی کے سلیپر سمگلنگ کی غرض سے دوسری مطلوبہ مقام پر منتقل کیے جاتے تھے ۔

(جاری ہے)

رینج آفیسر نے جب گاڑی کوروکنے اور لکڑی ضبط کرنے کی کوشش کی تو سرکردہ گروپ نے یہ گاڑی رینج آفیسر پر چڑھانے کی کوشش کی ، توانہوں نے بھاگ کر جانی بچائی ، محکمہ جنگلات چکار رینج نے اس واقع کا نوٹس لینے کیلئے تھانہ چکار سے رجوع کیا۔ تاہم ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہوسکے ۔