کمشنر مظفرآباد ڈویژن کا نوٹس ‘پبلک ٹرانسپورٹ کانیلم میں قبلہ درست کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر نیلم کو احکامات جاری کردیئے

ہفتہ مئی 22:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیاز نے میڈیا کی توجہ پر پبلک ٹرانسپورٹ کانیلم میں قبلہ درست کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کو احکامات جاری کردیئے ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ میڈیا نے عوامی شکایات کی روشنی میں کہاگیاتھا کہ شاہراہ نیلم میں بڑھتے ہوئے حادثات کی بڑی وجہ ناکارہ گاڑیاں ، اس توجہ پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن نیلم کو خصوصی ہدایات دی ہیں اور اقدامات عمل میں لانے کی رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :