سابق وزیر حکومت میاں رشید منہاس تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

ہفتہ 26 مئی 2018 22:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) سابق وزیر حکومت میاں رشید منہاس تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے جماعت فعال اور مضبوط ہوگی ۔ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزادکشمیر سوشل ونگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ گلشن منہاس اور یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر عامر منہاس نے اپنے ایک اخباری میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جلد آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ۔مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر اہم لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔تحریک انصاف پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔