پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار آکر مسائل حل کریگی ‘ٹھیکیدار رحمن مغل

ہفتہ 26 مئی 2018 22:39

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی اسلام گڑھ کے رہنما ٹھیکیدار رحمان مغل نے کہا ہے کہ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار آکر لوگو ن کے بنیادی مسائل حل کریگی ۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کی آمین اور پیپلز نے ہمیشہ اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے امیر غریب کو ان کے حقوق دیے۔

صوبوں کوخود مختاری،این ایف سی ایوارڈاور عوام کو بنیادی حقوق پیپلز پارٹی نے دیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ صرف پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے بلکہ آزاد کشمیر کے اندر بھی ایک مضبوط اور ابھر تی ہوئی سیاسی جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

جس نے اپنے سابق دور حکومت میں بے مثال تعمیر و ترقی کے جال بچھا کر لوگوں کے بنیادی مسائل حل کیے۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں اور ملک میں آئین کو بالا دست سمجھتے ہوئے لوگو ں کو ان کے بنیادی حقوق سے روشناس کرایا ۔انہوںنے کہا کہ حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور ضلع صدر چوہدری قاسم مجید کی ولولہ انگیز قیادت میں پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔