وطن کے بہادر بیٹوں پر قوم کو ناز ہے‘دفاع وطن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں بے مثال ہیں

وزیر اطلاعات،آئی ٹی و سیاحت مشتاق منہاس کا شہید لانس نائیک محمد شاہد منہاس کی قربانی کو خراج عقیدت

ہفتہ مئی 22:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات،،آئی ٹی و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے شہید لانس نائیک محمد شاہد منہاس کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وطن کے یہ وہ بہادر بیٹے ہیں جن پر قوم کو ناز ہے۔۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں بے مثال ہیں اور لانس نائیک محمد شاہد منہاس نے دھرتی ماں پر خود کو قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اس پاک وطن کی عزت و وقار اور سا لمیت کیلئے اس کے بہادر بیٹے جان دینے سے گریز نہیں کرتے۔انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :