انتظامیہ سبزیاں،پھل فروٹ کی قیمتیں کم کروانے میں ناکام

ذخیرہ اندوزوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کوماننے سے انکارکردیا

ہفتہ 26 مئی 2018 22:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) سبزیاں،پھل فروٹ کی قیمتیں انتظامیہ کم کروانے میں ناکام،زخیرہ اندوزوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کوماننے سے انکارکردیا،دربارسہیلی سرکار،گھڑی پن،اپراڈا،گیلانی چوک،زیروپوائنٹ،دومیل،چہلہ پل،دومیل،چھترچوک،گوجرہ میں سبزی فروشوں نے منصوعی مہنگائی کر کے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا،رمضان کو کمائی کا مہینہ بنا لیا،انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی ان ایریاز میں دکانداروں میں پوچھنے سے کترانے لگی،شہریوںنے وزیراعظم آزادکشمیر سے فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر کی طرح دارالحکومت مظفرآباد میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔پرائس کنٹرول کمیٹی اورضلعی انتظامیہ زخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس دیکھائی دینے لگی، سہیلی سرکاری اور دیگر ایرایاز میں دکانداروں سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو رہی ہے سب سے مہنگے داموں فروخت ہونے والی جگہوں پر پوچھ گچھ نہ ہونا کئی سوال جنم لیے جانے لگے،اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ان ایریاز میں سب سے مہنگے داموں فروٹ اور سبزیاں فروخت کی جاتی ہیں اگر ان کو کہیں کے ریٹ لسٹ بتائیںپہلے تو بتاتے ہی نہیں اگر بتابھی دیں تو کہتے ہیں ہم کیا کریں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے ویسے ہی دے دی ہے اشیاء مہنگی ملیں ہیں ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ خدا کیلئے رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں فروٹ اورسبزیاں حکومت سستی کروادے تو بڑااچھا اقدام ہو گا اور ہر غریب شہری کی یہ آوازبھی ہے اور مہنگے داموں فروخت کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انتظامیہ پر بھی چیف سیکرٹری،کمشنر مظفرآباد کڑی نظررکھیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان،چیف سیکرٹری،کمشنر مظفرآبادمصنوعی مہنگائی اور روزے کی آڑ میں پیسہ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور سبزی اور فروٹ کو کم ازکم رمضان المبارک میں سستا کروائیں جو ہر شہری کی ضرورت ہے۔