ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان کاسستا بازارکادورہ

اچانک دورہ کے دوران انہوںنے اشیاء خردونوش کامعیاراورقیمتیں چیک کیں

ہفتہ 26 مئی 2018 22:39

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان کاسستا بازارکادورہ۔اچانک دورہ کے دوران انہوںنے اشیاء خردونوش کامعیاراورقیمتیں چیک کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے سستا بازارسے اشیاء خردونوش خریدنے والوں سے اشیاء خردونوش کی قیمتوںاورمعیاربارے دریافت کیا۔شہریوںنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے بازارکی تعریف کی جہاںانتہائی مناسب ریٹس پر اشیاء خردونوش میسرہیں۔ بازارکے دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثار،ایس ایچ اوسردارسہیل یوسف،افسرمال سردارپرویزخان،چیف آفیسرملک محمدنوازودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔