چینی کمرشل بنک پاکستان کو مالی تعاون فراہم کریں گے،

پاکستان کو ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کیلئے چینی مالی تعاون کی ضرورت ہے، ْچین ، پاکستان سیاسی ،ا قتصادی اور فوجی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،رائٹر کی رپورٹ

ہفتہ مئی 22:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) چینی کمرشل بنکوں کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بات چیت مکمل ہوگئی ہے، پاکستان کو توقع ہے کہ وہ چین سے ایک سے دو ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔تاکہ وہ اپنے ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھ سکے۔رائٹر نے پاکستان سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کو اس مالی سال کے دوران پانچ ارب ڈالر مل سکتے ہیں،جس سے وہ ادائیگیوں کے توازن کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اس بات کی اعلامت ہے کہ اسلام آبادمالی تعاون کے سلسلے میں بیجنگ پر زیادہ انحصار کررہا ہے۔۔چین کی طرف سے ملنے والے قرضے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والی کمی کو پورا کرسکیں گے۔ جو مئی 2017کے مقابلے میں کم ہیں۔۔چین اور پاکستان کے سیاسی ،ا قتصادی اور فوجی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،کیونکہ چین پاکستان کو سی پیک کے مد میں 57ارب ڈالر فراہم کررہا ہے، جو اس کی بجلی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ تاہم رائٹر کا کہنا ہے کہ ان قرضوں کے معاملات پر پاکستان کی وزارت خزانہ کے حکام نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔