چین ، بچہ چرانے کی کوشش میں 35سالہ چینی گرفتار

ہفتہ 26 مئی 2018 22:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) چین کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ایک ہسپتال سے نوزائیدہ بچہ چرانے کی کوشش کرنے پر ایک چینی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے،35سالہ شخص ژی کو سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ سچوان صوبے کے شہر دزہائو کے ہسپتال میں زچہ بچہ وارڈ سے بچہ چراکرلے جارہا تھا۔کہ اسے ہسپتال کے داخلی دروازے پر گرفتار کرلیاگیا۔اسے بچہ چراتے ہوئے نوزائیدہ بچے کی نانی دیکھ لیا تھا۔جس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عادی ملزم ہے اور اسے کئی دفعہ اس سلسلے میں سزا بھی ہوچکی ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :