محکمہ ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مختلف کیڈر کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کے لیے تحریری امتحانات

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے امتحانی عمل کو صاف وشفاف بنانے کیلئے خود نگرانی کرتے رہے

ہفتہ 26 مئی 2018 22:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) محکمہ ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مختلف کیڈر کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کے لیے تحریری امتحانات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے امتحانی عمل کو صاف وشفاف بنانے کیلئے خود نگرانی کرتے رہے۔4آسامیوں کیخلاف تقرریوں کے لیے 14سے زائد امیدواران امتحان میں شامل ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے منصوبہ کے لیے امیدواران کے امتحانات، سیکرٹری آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی ندیم احمد جنجوعہ نے خود نگرانی کی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے پروجیکٹ کیلئے ایک پروگرام آفیسر گریڈ 17اور تین کمپیوٹر آپریٹر گریڈ 16کی آسامیوں کے امتحانات ہوئے۔امتحان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجہ عباس اور سیکرٹری آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی ندیم احمد جنجوعہ نے کی نگرانی میں امتحانات نہایت شفاف طریقے سے لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :