Live Updates

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،بیرسٹر سلطان کسی کرسی کے محتاج نہیں ‘بلکہ کرسی ان کی محتاج ہے

‘بیرسٹر سلطان محمود چوہدری قائد کشمیر اور کشمیری عوام کے اصل ترجمان ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مہران جاوید کی بات چیت

ہفتہ 26 مئی 2018 23:00

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مہران جاوید نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،بیرسٹر سلطان کسی کرسی کے محتاج نہیں بلکہ کرسی ان کی محتاج ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری قائد کشمیر اور کشمیری عوام کے اصل ترجمان ہیں تحریک آزادی کشمیر کیلئے ان کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں آزا د کشمیر کے اندر کرپشن کے خلاف ان کا جہاد ضرور رنگ لائے گا قائد کشمیر نے آزاد کشمیر میں عوامی تحریک کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں قائد کشمیر کشمیریوں کے حقیقی ترجمان ہیں،،بیرسٹر سلطان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری مہران جاوید نے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملادیا بھارت پر واضح کردیا کہ وہ زیادہ دیر تک کشمیر پر قبضہ نہیں جماسکتا۔۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر عالمی دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور عالمی دنیا کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے اشارے ملنا نیک شگون اور بیرسٹرسلطان محمود کی فتح ہے جس پر پاکستان سمیت آر پار تمام کشمیری خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود نہ صرف کشمیر کے لیڈر ہیں بلکہ ان کو عالمی سطح پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،بیرسٹر سلطان کسی کرسی کے محتاج نہیں بلکہ کرسی ان کی محتاج ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری قائد کشمیر اور کشمیری عوام کے اصل ترجمان ہیں تحریک آزادی کشمیر کیلئے ان کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات