حکومت آزاد کشمیر کو بجٹ تیاری سے قبل اپوزیشن اور عوام کو اعتماد میں لینا چائیے تھا ‘ شگفتہ نورین کاظمی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محترمہ شگفتہ نورین کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کو بجٹ تیاری سے قبل اپوزیشن اور عوام کو اعتماد میں لینا چائیے تھا ،حکومت آئینی قانونی اور اخلاقی طور پر اس امر کی پابند ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں ،جملہ مکاتب فکر سمیت سول سوسائٹی کو اعتماد میں لے کر بجٹ تیار کرتی لیکن موجودہ حکومت نے بندکمرے میں بیٹھ کر بجٹ تیار کیا پیپلز پارٹی اس بجٹ کو مسترد کرتی ہے ،میڈیا سے گفتگو کر دوران ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھاری منڈیٹ کے بوجھ تلے دب گئی ہے لیگی حکومت ناکام ترین حکومت ہے خواتین کے حقوق کے نام پر حکمران جماعتوں محض سیاست کررہی ہے موجودہ حکومت نے دوسال کے عرصہ میں مسلم لیگ ن کی ایک بھی خاتون راہنما کو کسی عہدے پر ایڈجسمنٹ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ جو حکومت اپنے کارکنان کو ہی اعتماد میں نہیں لے رہی اس حکومت سے بجٹ پر مشاورت کی توقع نہیں تھی اس لیے متحدہ اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کے دوران سالانہ میزانیے کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے