ایران امریکی حمایت اور دوستی کا خواہشمند ہے تو اسے امریکی مطالبات پر پورا اترنا ہو گا،مائیک پومیو

ایران ''آئی اے ای ای" کو اپنی فوجی تنصیبات اور ریسرچ لبارٹریزکے معائنہ کی اجازت دے، اسرائیل کو تباہ کرنے کے دھمکیاں دینا اور امریکہ مردہ باد کہنا بند کرے،امریکی وزیر خارجہ

ہفتہ 26 مئی 2018 23:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے کہا ہے کہ اگر ایران امریکی حمایت اور دوستی کا خواہشمند ہے تو اسے امریکی مطالبات پر پورا اترنا ہو گا، ایران نارمل ملک کا طرز عمل اپنائے تو امریکی شہری ایران کا سفر کریں گے،ایران جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے ''آئی اے ای ای" کو اپنی فوجی تنصیبات اور ریسرچ لبارٹریوں کا معائنہ کرنے کی اجازت دے اور ایران، اسرائیل کو تباہ کرنے کے دھمکیاں دینا اور امریکہ مردہ باد بند کرے۔

وائس آف امریکا کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اگر ایرانی رہنما امریکہ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ایک نارمل ملک کے کا طرز عمل اختیار کرتے ہیں تو پھر امریکی شہری ایران آئیں گے اور اس سے ایک دوست ملک کا برتائو کریں گے۔

(جاری ہے)

وائس آف امریکہ کی فارسی سروس کے ساتھ ایک انٹرویو میں مائیک پومپیو نے کہا کہ رواں ہفتے ایران سے متعلق واضح کی جانے والی حکمت عملی کا مقصد ایران کے رہنماں کے لیے ان شرائط کو عائد کرنا ہے تاکہ وہ "عام رہنماں" جیسا رویہ اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ "عام" رہنما اپنے عوام کو لوٹتے نہیں اور ناہی وہ ان کے پیسے کو شام اور یمن کی "مہم جوئی" پر ضائع کرتے ہیں۔پومپیو نے کہا کہ "اگر ہم ایسی شرائط مقرر کرتے ہیں جن سے ایران کے رہنما اپنا رویہ ختم کرتے ہیں تو یہ ایرانی عوام کے لیے بڑی کامیابی ہو گی اور امریکی وہاں جائیں گے اور ہم وہ سب بڑی چیزیں حاصل کریں گے جو ہم اس وقت حاصل کرتے ہیں جب ہم دوست اور اتحادی ہوتے ہیں۔

"امریکہ کے اعلی سفارت کار نے ایک تقریر میں ایران سے متعلق بیان کی گئی اپنی حکمت عملی کی 12 شرائط میں سے ایک کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے ''آئی اے ای ای" کو اپنی فوجی تنصیبات اور ریسرچ لبارٹریوں کا معائنہ کرنے کی اجازت دے۔ ایران، اسرائیل کو تباہ کرنے کے دھمکیاں دینا بند کر دے اور دیگر ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ بننے والے طرزعمل کو بھی روک دے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی رہنما اپنے عوام کی حوصلہ شکنی کریں کہ وہ ناصرف " اسرائیل مردہ باد" بلکہ " امریکہ مردہ باد" کے نعرے نا لگائیں۔انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ امریکہ ایران میں حکومت کو تبدیل نہیں کرنا چاہتا ہے اور انہوں نے ایران کے جلاوطن گروپوں پر بھی ایسا نا کرنے پر زور دیا۔