یمنی فورسزپر سعودی حملہ ناکام، 120 فوجی ہلاک ،5گاڑیاں اور بھاری اسلحہ بطور مال غنیمت ہاتھ لگا

ہفتہ 26 مئی 2018 23:05

یمنی فورسزپر سعودی حملہ ناکام، 120 فوجی ہلاک ،5گاڑیاں اور بھاری اسلحہ ..
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) یمنی فورسز نے سعودی حملے کو ناکام بناتے ہوئے 120کرائے کے فوجی ہلاک کر دئیے،جھڑپ میں حملہ آوروں کی 5گاڑیاں اور بھاری مقدار میں اسلحہ مال غنیمت کے طور پر مل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل پر سعودی عرب کے بڑے فوجی حملے کو ناکام بناتے ہوئے سعودی عرب کے 120 کرائے کے فوجی ہلاک کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یمنی فورسز نے مغربی ساحل پر سعودی عرب کے بڑے فوجی حملے کو ناکام بناتے ہوئے سعودی عرب کے 120 کرائے کے فوجی ہلاک کردیئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں نے جمعرات کا اس فوجی حملے کا آغاز کیا تھا جو جمعہ کے دن مغرب تک جاری رہا ، جبکہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اس بڑے فوجی حملے کو ناکام بناتے ہوئے سعودی عرب کے 120 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔یمنی فورسز نے حملہ آوروں کی 5 فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا اور بڑی مقدار میں ہتھیاروں کو بھی غنیمت میں لے لیا ہے۔ اس کارروائی میں درجنوں کرائے کے فوجی زخمی بھی ہوگئے ہیں جنھیں عدن کے اسپتالوں میںمنتقل کردیا گیا۔