چین ،ریت کے شدید طوفان سے نظام زندگی درہم برہم،ہائی ویز ٹریفک کے لئے بند

ہفتہ 26 مئی 2018 23:05

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) چین میں ریت کے شدید طوفان نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا،ہائی ویز ٹریفک کے لئے بند کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں ریت کے شدید طوفان نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا، ٹریفک انتظامیہ نے کئی ہائی ویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا ۔چین کے صوبے زی جیانگ میں اچانک ریت کا طوفان امڈ آیا ۔ ایسی تیز ہوائیں چلیں کہ درخت جھولنے لگے، ٹرک الٹ گیا اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی۔ موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سیلوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :