ایران کا میزائل پروگرام سرعت سے جاری رہیگا،جنرل امیر حاتمی

ایران نے پابندیوں کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، ملکی و قومی دفاعی امور پر مذاکرات نہیں ہوں گے،وزیر دفاع

ہفتہ 26 مئی 2018 23:05

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) ایرانی وزیر دفاع جنرل امیرحاتمی نے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام سرعت سے جاری رہیگا،ایرانی عوام نے پابندیوں کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، ملکی و قومی دفاعی امور پر کسی سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر دفاع نے ملک کے دفاعی امور پر عدم مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اور قومی دفاعی امور پر کسی سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے اور ایران کا میزائل پروگرام مزید سرعت کے ساتھ جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

ایران کے وزیر دفاع جنرل امیرحاتمی نے ملک کے دفاعی امور پر عدم مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اور قومی دفاعی امور پر کسی سیمذاکرات نہیں کئے جائیں گے اور ایران کا میزائل پروگرام مزید سرعت کے ساتھ جاری رہیگا۔ امیر حاتمی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی کے خارج ہونے اور دفاعی صنعت پر اس کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی ہمارے خلاف پابندیاں ہمیشہ رہی ہیں اور ہم نے ان کی پابندیوں کے سائے میں پیشرفت اور ترقی حاصل کی ہے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں بھی کوئی خاص پابندیاں نہیں ہٹائی گئیں بلکہ امریکی پابندیاں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بعد بھی برقرار رہی ہیں۔