ہنگو، ماہ رمضان کے دوران ضلع بھر میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی

ہفتہ مئی 23:07

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران امن و امان برقراررکھنے کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف گوہر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دفعہ 144میری درخواست پر ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد نے نافذ کی ہیں جوکہ ضلع بھر ہنگو دوابہ ٹل میں رمضان کے مہینے میں نافذ عمل رہی گی جس کے تحت اسلحہ کے نمائش ہوائی فائرنگ پٹاخو ں کے خرید و فروخت ڈبل سواری واک چاکنگ کالے شیشوں بوتلوں میں کیمیکلز اور پٹرول کی خرید و فروخت یا سپلاسٹک کے تھیلو اور گلنومیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے 5افراد سے زیادہ مجمع اور لوڈ سپیکر کی بجا استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی ۔