فاٹا انضمام پر جشن منانیوالے حقیقت کھلنے پر خود اپنے فیصلے پر پشیمان ہونگے ، حاجی محمد نیاز خان

ہفتہ 26 مئی 2018 23:07

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور جے یو آئی ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان نے کہا کہ فاٹا انضمام پر جشن منانیوالے حقیقت کھلنے پر خود اپنے فیصلے پر پشیمان ہونگے ،فاٹا انضمام کا فیصلہ اصل میں قبائلی عوام کے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے ،یہ امریکہ کا ایجنڈاہ تھا جو پورا ہوگیا اس پر اصل محب وطن افراد ناخوش ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے اسے قبائل عوام کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اور کہا کہکہ فاٹا انضمام پر جے یو آئی نے اپنے خدشات ظاہر کرکے اصولی طور پر مخالفت کی اور آج بھی اپنے موقوف پر قائم ہے ،اس کے برعکس فاٹا انضمامپر خوشیاں منانے والوں کو جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا چاہیے کیونکہ اس اقدام سے قبائلی عوام کو مزید پسماندگی،تاریکی اور غلامی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جوکہ قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت فاٹا انضمام کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیکر قبائلی عوام کی رائے کا احترام کریں اور ان کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے۔آخر میں انہوں نے ضلع بنوں میں رمضان المبارک میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کی مذمت اور گرانفروشوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا اور ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی۔