منڈان گیٹ اور سرکل روڈ پر کافی عرصے سے پختگی کا کام سست روی کا شکار ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی بنوں

عوام گردوغبار سے وبائی امراض میں مبتلاہونے لگے، انتظامیہ جلد نوٹس لے ،مولانا ہدایت اللہ

ہفتہ 26 مئی 2018 23:07

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) جماعت اسلامی بنوں کے سیکرٹری اطلاعات مولانا ہدایت اللہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ منڈان گیٹ اور سرکل روڈ پر کافی عرصے سے پختگی کا کام سست روی کا شکار ، عوام گردوغبار سے وبائی امراض میں مبتلاہونے لگے لہذا روڈ پر کام شروع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی دنوں سے منڈان گیٹ روڈ پر کام بند ہے جس سے نہ صرف آمدورفت کرنیوالوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ روزے داروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،روڈ پر کام بند اور چھڑکاؤ نہ ہونے کی وجہ سے آس پاس علاقہ گرد وغبار کی لپیٹ میں ہے ،اگر کام مشینوں کی فقدان کی باعث سستی کا شکار ہے تو میونسپل کمیٹی کو چاہیئے کہ اس روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر چھڑکاؤ کرے تاکہ عوام کو تکلیف سے نجات مل سکے انہوں نے آخر میں ڈی سی بنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ پر پختگی کے کام میں تیزی لائے جائے۔

متعلقہ عنوان :