Live Updates

مخالفین کو تو الیکشن کیلئے امیدوار ہی نہیں مل رہے، آئندہ پورے پاکستان میں تحریک انصاف ہی حکومت بنائیگی، رابعہ بصری

ہفتہ 26 مئی 2018 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ممبر و پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر رابعہ بصری نے کہاہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کا سہرا عمران خان کو جاتا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے فاٹا کی عوام کے دل جیت لیے ہے ،فاٹا کا کے پی کے میں انضمام سے فاٹا کو بھی وہی اختیارات ملے گے جو خیبرپختونخوا کو ملتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 2018 ء کے الیکشن میں پورے پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ،عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے ۔انہوں نے کہ انشاء اللہ پاکستان ترقی کی منزل طے کرے گااور عمران کے وزیر اعظم بننے کے بعد پورے ملک میں تبدیلی آئیگی جس طرح خیبر پختونخوا میں آئی ہے ،انشاء اللہ یہ تبدیلی آئندہ پانچ سال کیلئے ایک دفعہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے پلڑے میں ،آئیگی اور الیکشن میں مخالفین کو شکست کا سامناہوگا ۔انہوں نے کہاکہ مخالفین کو تو الیکشن کیلئے امیدوار ہی نہیں مل رہے آئندہ پورے پاکستان میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات