ا یف سی آر کا خاتمہ قاضی حسین احمد کا دیرینہ خواب تھا، خیبر پختونخواکی عبوری حکومت کو بے پناہ قانونیو انتظامی چیلنجز کا سامناکرنا پڑئیگا ،فاٹا انضمام بل میں کسی عبوری انتظام کا کوئی تذکرہ نہیں ہے،آصف لقمان قاضی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:09

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امو ر اور متحدہ مجلس عمل نوشہرہ کے صدر آصف لقمان قاضی نے کہا کہ قبائلی عوام کو آزادی اور حقوق کا نیا دور مبارک ہوا،ا یف سی آر کا خاتمہ قاضی حسین احمد کا دیرینہ خواب تھا، خوشی منانے کیساتھ ساتھ آنیوالے چیلنجز کاادراک ضروری ہے ،خیبر پختونخواکی عبوری حکومت کو بے پناہ قانونی، انتظامی اور معاشی چیلنجز کا سامناکرنا پڑئیگا ،امن وامان اور حکومتی رٹ قائم کرنا سب سے بڑاچیلنج ہوگا ،فاٹا انضمام بل میں کسی عبوری انتظام کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف سی ار کے خاتمے سے قبائلی عوام کو آئینی ، سیاسی و سماجی حقوق کیلئے دروازہ کھل گیا ہے ،لیکن ابھی ریاستی ڈھانچے کی عمارت تعمیر نہیں ہوئی ،البتہ تمام چیلنجر کے باوجود یہ برطانوی راج کے ایک سیاہ باب کا خاتمہ ہے میرے مرحوم والدقاضی حسین احمد نے قبائلی حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کی اس دوران ان پر ہر ریاستی تشدد کیا گیا انہیں جیل جانا پڑااور ایک دورے کے دوران ان پر خود کش حملہ بھی ہوا لیکن وہ اپنے موقف پر قائم رہے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے چیلنجز کا سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔