نوشہرہ ، پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 8 اشتہاریوںسمیت 25 افراد گرفتار،بھاری مقدار میں منشایات و اسلحہ برآمد

ہفتہ 26 مئی 2018 23:09

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) رمضان المبارک میں امن وامان بر قرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف وسیع پیمانے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اے ایس پی کینٹ اویس شفیق کے زیر نگرانی ایس ایچ او نوشہرہ کلاں شاد علی خان اور پولیس پارٹی نے علاقے میں جرائم پیشہ، مشکوک اور غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر افراد، سماج دشمن عناصر وامن وامان میں خلل ڈالنے والوںکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران 08مجرمان اشتہاریوںکے علاوہ 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکران سی9 کلو چرس اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا، 100 سے زائد مشکوک جگہوں کی چکینگ کی گئی ، 220 مشکوک گاڑیوں کو ویریفیکیشن کے بعد چھوڑا گیا۔

نوشہرہ نے مزید کہا رمضان المبارک میں امن بر قرار رکھنے کیلئے کسی با ت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا نوشہرہ پولیس الرٹ ہے اور کسی قسم کے حا لات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری رہے گا۔