متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام 24 جون کو پشاو رمیں عظیم الشان جلسہ عام ہوگا، تیار عروج پر ،ایم ایم اے کا جلسہ ملک میں موجودہ سرمایہ دارانہ نظام اور منافقانہ سیاست کے خاتمے کیلئے متبادل نظام دے گا ،سابق ممبرقو می اسمبلی صابرحسین اعوان

ہفتہ 26 مئی 2018 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور و سابق ممبرقو می اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام 24 جون کو پشاو رمیں عظیم الشان جلسہ عام ہوگا، مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق اور دیگر جماعتوں کے قائدین خطاب کریںگے ، جلسہ عام کیلئے تیاریوںکا آغاز کر دیا گیا ہے،متحدہ مجلس عمل 24 جون کا جلسہ عام ملک میں موجودہ سرمایہ دارانہ ، جاگیردارانہ نظام اور منافقانہ سیاست کے خاتمے کیلئے متبادل نظام دے گا جس کے نتیجہ میں ایوانوں کے دروازے کرپٹ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کے بجائے غریب کے لیے بھی کھلیں گے ، عوام کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ صاف ستھری اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والی قیادت کے خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز این اے 28 پشاور میں افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی این ای28 افتخار خان نے بھی خطاب کیا ۔صابرحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018کے انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے بھر پور شرکت کرتے ہوئے پشاورسمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام پر عوام کاکھویا ہوااعتماددوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں آپس کے تمام اختلافات کوبھلاکر وسیع ترقومی مفاد میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔ماورائے آئین وقانون اقدامات سے نہ کبھی مثبت تبدیلی آئی ہے اور نہ کبھی آئے گی۔