گوجرخان ،سورج آگ برساتا رہا، واپڈا کو بھی رحم نہ آیا،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:09

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) گوجرخان میں سورج آگ برساتا رہا، واپڈا کو بھی رحم نہ آیا،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، روزہ داروں شدید تکالیف کا سامنا،درجہ حرارت 40ڈگری کو چھو گیا،بجلی کی انکھ مچولی نے واٹر سپلائی کے رہے سہے نظام کو بالکل تباہ کر کے رکھ دیا،مساجد میں پانی کا سنگین بحران جبکہ مواصلاتی نظام کار بالخصوص پی ٹی سی ایل لینڈ لائن ونیٹ اورموبائل سروسز بھی بُری طرح متاثرہیں،شہریوں کے واپڈا،حکومت اور حکومتی ارکین اسمبلی کو سخت کوسنے ،صارفین کاکہناتھا کہ سید الایام جمعتہ المبارک اور افطار و تراویح میں بھی بجلی کی بندش سے شہریوں کے لبوںں سے حکومت اور حکومتی وعمائدین کیلئے کلمہ خیر نہیں نکل سکا۔