2018 ء کے الیکشن میںمنافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوجائیگا،اصغرمجید

ہفتہ مئی 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) سینئررہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)اُمیدوارپی پی 169لاہور،اصغرمجید (گجومتہ )نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے راستے میں جو بھی پتھر پھینکنے کی کوشش کرے گا وہ عوام کے سمندر میں بہہ جائے گا،،ن لیگ نے اپنے دور میں عوام کی دن رات خدمت کرکے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کردیا ہے،۔توانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے اور ان منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ریکارڈ مدت میں توانائی منصوبے مکمل کر کے ملک سے اندھیرے دور کئے ہیںجبکہ دن رات جھوٹ بولنے والوں نے توانائی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیااور اپنے صوبے میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی۔

(جاری ہے)

آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے، 2018ء کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمات اور ترقیاتی کام عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کا باعث بنے گے،،نوازشریف کے شیروقتی مشکلات سے نہیں گبھراتے، عوام کو بخوبی علم ہے کہ کس نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنا ر کیا، الزام خان کا 100 دن کا ایجنڈا ان کے 2013ء کے 90 دن میں تبدیلی کے دعوے کی طرح ٹائیں ٹائیں فش ہو گا۔ حالیہ غیر جانبدارانہ سروے بھی مسلم لیگکی کامیابی کی نویدسنا ر ہے ہیں۔