صوبائی وزیر قانون نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو ایفا کرنے کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے، عائشہ بی بی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) صوبائی وزیر قانون ایم پی اے حلقہ پی پی 70نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو ایفا کرنے کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے اور جدمسلسل اورعمل پیہم سے حلقہ میں تعمیراتی کام تعلیم و صحت اور خواتین کی فلاح و بہبود کے پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار عائشہ بی بی لیڈی جنرل کونسلر 108سمن آباد نے عائشہ انسٹی ٹیوٹ چوک میں خواتین کے اجتماع میں کیا ۔

علاقہ کی پسماندگی دور کرنے اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رول ماڈل حلقہ بنانا ان کی زندگی کا نصب العین ہے علاقہ کے لوگوں کا ان کی خدمت سے مطمئن ہونا بھی ایک اعزاز سے کم نہیں ‘انہوںنے نہ صرف عوامی مینڈیٹ کو وقار دیا بلکہ اپنے آپ کو آئندہ بھی لوگوں کی نمائندگی کا حق لینے کا اہل ثابت کیا ہے بلا امتیاز ہر شعبہ زندگی کے مسائل کے حل کیلئے جرأتمندانہ اقدام کئے ‘خواتین کو قومی ترقیاتی دھارے میں لانے کیلئے ان کی کوششوں کو نظر انداز نہیںکیا جاسکتا آئندہ الیکشن حلقہ پی پی 113این اے 106میں عوام کو ایسے ہی نمائندے میسر ہونگے تو ملک خوشحال بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد تقریباً دو ارب کی لاگت سے مکمل ہوا جس میں سینکڑوں مریض روزانہ شفایاب ہو رہے ہیں گورنمنٹ ڈگری کالج سمن آباد ‘گورنمنٹ کالج ایوب ریسر چ ‘گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سمن آباد‘ گورنمنٹ دکن گرلز ہائی سکول ‘ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول سمن آباد‘ گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ماڈل پرائمری سکول سمن آباداور حلقہ کے دیگر تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور نئے ادارے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرواکے مکمل کروائے ‘مدنی مسجد سمن آباد کی تزئین و آرائش پر ایک کروڑ پچیس لاکھ صرف کئے تاکہ نماز ی سکون سے اللہ کی بارگاہ میں احسن طریقہ سے اپنا فریضہ ادا کرسکیں ‘سیر و تفریح کیلئے حلقہ پی پی 70میں واقع پارکوں پر کروڑوں صرف کئے ‘خصوصاً سمن آباد کے دکن پارک پر دو کروڑ پچاس لاکھ سے بسم اللہ پارک ستر لاکھ روپے بلال پارک ستر لاکھ روپے عثمانیہ پارک ستر لاکھ روپے کی خطیر رقم سے چار دیواری بچوں کے جدید جھولے لگوائے ‘حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھا دیا‘سمن آباد میں واقع قبرستان کی جدید طرز پر تعمیر سرد خانے بنانے پر کروڑوں روپے صرف ایوب ریسرچ میں قبرستان کیلئے اضافی زمین کا بندوبست کیا تاکہ آبادی میں اضافہ کیساتھ اموات کی صورت میں اہلیان حلقہ کو اپنے پیاروں کو دفنانے میں مشکلات پیش نہ آئیں ‘خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل لایا گیا ‘جس میں طالبات فنی تعلیم حاصل کرکے خاندان کی کفالت اور ملک ترقی وخوشحالی میں مثبت کردار ادا کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :