عام انتخابات میںعوام نواز شریف کے شیروں کو ہی کامیاب کروائیں گے، میاں عبدالمنان

ہفتہ مئی 23:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی کے سینئر نائب صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 116 میاں ضیاء الرحمن ‘وائس چیئرمین واسا و فرزند ارجمند میاں عبدالمنان ،ایم این اے میاں عرفان منان نے کہا کہ حلقہ پی پی 116اور این اے 109 میں جس طرح ہمارا استقبال کیا جارہا ہے اس سے یہ بات نکھر کر سامنے آرہی ہے کہ حلقہ پی پی 116 اور این اے 109 کے لوگ کسی طرح سازشی ٹولے کے جھانسے میں نہیںآئیں گے ،عام انتخابات میں دلوں کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو ہی کامیاب کروائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی 39 گٹی کے سابق ناظم رانا احسان الحق ممبر ضلع کونسل کے ڈیرے پر اپنے اعزاز میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی میئر چوہدری عبدالغفور‘ میاں عبدالرزاق جنرل کونسلر‘ رانا کاشف جنرل کونسلر‘ سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر مناف‘ میاں عثمان ایڈووکیٹ‘ میاں توقیر‘ پروفیسر طرافت‘ جنرل سیکرٹری پی پی 65 مسلم لیگ (ن) الیاس انجم‘ سی سی چیئرمین عامر رفیق کمبوہ‘ مرزا محمد ادریس‘ اخواص قریشی‘ رانا ارشد‘ ریاض فوجی‘ شیخ سلیم کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔

میاں ضیاء الرحمن اور وائس چیئرمین واسا میاں عرفان منان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد حلقہ کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمیں اپنی محبتوں سے نوازا ہے‘ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی دی تو گٹی کی سی سی 39 کو مثالی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے ‘ اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب میاں عبدالمنان پہلی مرتبہ اس علاقے سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے تو گٹی کے لوگوں کو سوئی گیس کا تحفہ دیا تھا جس کی وجہ سے میاں عبدالمنان کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں‘ انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ حلقہ پی پی 116 اور این اے 109کے عوام کو وہ تمام بنیادی سہولتیں فراہم کریں جو ان کا حق ہے‘ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری حمایت کا اعلان کیا‘ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف دلوں کے وزیراعظم ہیں‘ عوام ان سے والہانہ محبت کا اظہار کررہی ہے‘ یہی وجہ ہے کہ الزامات کی بدترین گولہ باری کے باوجود عوام مسلم لیگ ( ن ) اور میاں نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر تیار نہیںہیں ۔

مسلم لیگ ( ن) اور عوام کے محبوب قائد کی مقبولیت کا اندازہ مسلم لیگ کے عوامی جلسوں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کی کارکردگی کو بہتر قرار دے کر ثابت کر دیا ہے کہ یہی جماعت ہی وطن عزیز میں حکمرانی کا حق رکھتی ہے ۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا پنجاب ہی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے رہ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو (ن) لیگ کا انتخابی نعرہ بن چکا ہے ۔ نواز شریف اصولوں کی سیاست کے علمبردار ہیں ۔ انہیں سیاست سے باہر نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سیاسی یتیموں کے لئے ناقابل شکست ہیں ۔ وہ پہلے سے بھی زیادہ قوت کے ساتھ ابھریں گے اور قومی سیاست کے افق پر چھا جائیں گے ۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم رانا احسان الحق ممبر ضلع کونسلر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی پی 116 سے میاں ضیاء الرحمن اور این اے 109 سے میاں عبدالمنان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے پہلے بھی مسلم لیگ کا ساتھ دیا تھا اب بھی دیں گے۔