ملکی خدمت کے خواب کی عملی تعبیر ہی نواز شریف کا قصور ہے، اس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے،ڈپٹی میئر فیصل آباد شیخ یوسف

ہفتہ مئی 23:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی میئر شیخ یوسف نے کہا ہے کہ ملکی خدمات ‘ میگا منصوبوں کی کامیابی اور ملکی تعمیر و ترقی کے خواب کی عملی تعبیر ہی میاں نواز شریف کا قصور ہے اور اسی قصور کی انہیں سزا دی جا رہی ہے ، ن لیگ اور میاں نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ سیاسی شعبدہ باز اپنی تمام چالوں میں ناکام ہو جائیں گے اور اس عمل میں زیاہ دیر نہیں بلکہ عام انتخابات کے بعد ہی مخالفین کے مسائل کا آغاز ہو گا انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف ایک نظریئے کا نام ہے اور قائد کو حب الو طنی کا سر ٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دنیا میں بلند مقام دلانے والے بہادر اور محب وطن لیڈر کی وطن سے محبت روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ انکی کامیابیوں کی فہرست سے خائف لوگوں کی ذہنی پستی کا واضح ثبوت ہے لیکن نادیدہ قوتوں کے مہرے سازشوں کے باوجود الیکشن میں نا کامی کا منہ دیکھیں گے اور انکی تمام کی تمام پلاننگ ادھوری رہ جائے گی اور وہ اقتدار کی منزل سے کوسوں دور نظر آئیں گے تاہم ملکی باگ ڈور ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کے شیر ہاتھوں میں ہو گی ۔