مختلف اشیاء کی تیاری اور امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح کو5فیصد سے نیچے لایا جائے،انجمن تاجران

ہفتہ 26 مئی 2018 23:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) انجمن تاجران ریلوے روڈ کے سابق جنرل سیکرٹری آفتاب احمد بٹ نے کہا ہے کہ مختلف اشیاء کی تیاری اور امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح بہت زیادہ ہے اس کو سنگل ڈیجٹ کرتے ہوئے 5فیصد سے نیچے لایا جائے اور انڈسٹری کو سستے داموں خام مال کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی انڈسٹری کو چلانے میں آسانیاں پیدا ہو سکیں ملکی سیاسی عدم استحکام نے معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے جبکہ تاجروں کی نمائندہ تنظیمیں سیاسی وابستگی کے باعث خود نمائی اور اپنے سیاسی آقائوں کی پذیرائی حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :