چترال یونیورسٹی میں زیر تعلیم کالاش طلبہ میں چیف منسٹر خیبر پختونخوا اسٹوڈنٹس سکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف کی تقسیم

ہفتہ 26 مئی 2018 23:15

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) چترال یونیورسٹی میں زیر تعلیم کالاش طلباء وطالبات میں چیف منسٹر خیبر پختونخوا اسٹوڈنٹس سکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے 8کالاش طلباء اور 2طالبات کو چیک دے دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین اور پبلک ریلیشنز آفیسر شکیل حسین بھی موجود تھے۔

پراجیکٹ ڈائرکٹر نے کہاکہ کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو پہلی مرتبہ معیاری تعلیم کے لئے وظائف دئیے جارہے ہیں جبکہ مستقبل قریب میں ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔انہوںنے کالاش طلباء وطالبات پر زوردیا کہ وہ دلجمعی سے حصول تعلیم پر توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :