Live Updates

تھر میں معصوم بچے مر رہے ہیں ، گندم بھی اپنے لوگوں کو تقسیم کی جارہی ہے ،د ھیان نہ دیا گیا تو بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے،حلیم عادل

ہفتہ 26 مئی 2018 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھرپارکر میں حکومت کی جانب سے گندم کی تقسیم میں بڑے پئمانے پر خرد برد کی جارہی ہے، مستحقین کو ملنے کے بجائے پ پ والے اپنے لوگوں اور ورکروں میں گندم تقسیم کر رہے ہیں۔ وہ ہفتے کو عادل ہاؤس پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھرپارکر میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے حکومت خالی دعوے کرنے میں مصروف ہے جبکہ عملے طور پر کوئی بھی کام نہیں کیا جارہا ہے ، سخت گرمی کی وجہ سے تھرپارکر میں کوئی بڑ المیہ جنم لے سکتا ہے، انہوں نے کہا سندھ حکومت جانے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں ،پ پ کے وزراء ، ایم این اے ، ایم پی اے حکومتی خزانے سے پرانی تاریخوں میں اسکیمیں منظور کروا کر اپنے کارکنوں میںتحائف تقسیم کر رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نوٹس لے اور کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا سخت گرمی کی وجہ سے معاملات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی پانی کی شدید قلت کی وجہ سے سندھ کی زراعت تباہ ہوچکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات