Live Updates

جب تک صوبے کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا،شرجیل میمن

ہفتہ 26 مئی 2018 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جب تک صوبے کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ہفتے کوکراچی میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگرصاف شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی، جب دلیلیں ختم ہوجاتی ہیں توہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے، جو نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے، اس سے زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کوشاباشی دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات